اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف لڑائی میں پیش رفت کرتے ہوئے کئی اور اہم علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے اور اب وہ داعش کے گڑھ موصل کی جانب پیش قدمی کر رہی ہے۔
عراقی فوج نے جسے رضاکار فورسز اور کرد فورس پیشمرگہ کی حمایت حاصل ہے شمال مغربی علاقوں میں بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔
فوج اب سنجار شہر کے بہت نزدیک ہے اور اگر یہ داعش کے اس قلعے کو ڈھانے میں کامیاب رہتی ہے تو قدم داعش کی نام نہاد خلاف کے تابوت میں ایک اہم کیل ہوگا۔
دوسری جانب عراقی فورسز اور تکفیری دہشت گردوں کے درمیان بغداد کے شمال میں بیجی علاقے میں گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ بیجی شہر اور اس علاقے میں واقع ریفائنری پر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے گزشتہ چار مہینوں سے لڑائی جاری ہے۔
خیال رہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شام اور عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو بعض مغربی اور عربی ممالک کی وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہے، تاہم شامی اور عراقی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف ان کی پیش رفت روک دی بلکہ کئی اہم علاقوں کو ان قبضے سے آزاد کرا لیا۔
.......
/169