22 دسمبر 2014 - 08:31
شام کی عوام ایران کی مشکور ہے

شام کے نائب وزیر اعظم نے کہا ہے کہ خطے میں ایران کا کردار تعمیری اور نہایت موثرہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارحہ ولید المعلم نے ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات میں کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی ،ایرانی قوم اور ایرانی حکومت نے شام کی بھر پور مدرر کی ہے جس کو ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ولید المعلم نے اپنے دورہ ایران کا زکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس کے موقح پر ایران ،شام اور عراق کا مشترکہ اجلاس علاقائی مسائل کے حل میں انتہائی موثر ثابت ہوگا ۔ شام کے نائب وزیر اعظم اور وزیرخارحہ ولید المعلم نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ ایران ہر دور میں شام کا ایک وفادار دوست ثابت ہوا ہے اور شام کی عوام ہمیشہ ایران کی شکرگزار رہے گی ۔ ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نےاس ملاقات میں کہا ہے کہ ایران شام اور استقامتی محاز کی مدد اور حمایت کو جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف مقابلے کے لئے علاقائی ممالک کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے ۔ ایران کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اس سے پہلے شام کے صدر،وزیراعظم اور شام کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سے ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

.......

/169