22 دسمبر 2014 - 08:29
دہشتگرد گروہوں کا دین اسلام کی حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے حسین دہقانی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ، خاص گروہوں کے پروردہ اور ایسے عفریت ہیں کہ جن کا دین اسلام کی سنخیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے حسین دہقانی نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ، خاص گروہوں کے پروردہ اور ایسے عفریت ہیں کہ جن کا دین اسلام کی سنخیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انھوں نے دہشتگردی کے مسئلے پر اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران خود ہمیشہ دہشتگردی کا نشانہ بنتا رہا ہے، کہا کہ تہران نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی، کہ جس میں ریاستی دہشتگردی بھی شامل ہے، مذمت کی ہے۔ حسین دہقانی نے کہا کہ بےگناہ انسانوں کے قتل عام کا کوئي جواز فراہم نہیں کیاجاسکتا۔ انھوں نے عالمی برادری کی جانب سے دہشتگردی کے وجود کی راہوں پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دہشتگردی کی ایک جامع تعریف پیش کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ پھر دہشتگردی کے خلاف پوری عالمی برادری متحد ہوکر میدان عمل میں آسکے۔انھوں نے کہا کہ القاعدہ، النصرہ اور داعش جیسے دہشتگرد گروہ، بعض ملکوں کی حمایت سے ہی وجود میں آئے ہیں جو اب ایسے عفریت میں تبدیل ہوچکے ہیں جو اپنے ہی حامیوں کیلئے بھی خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ حسین دہقانی نے کہا کہ ایران نے دہشتگردی کے مقابلے میں ہمیشہ سنجیدگی کا مظاہرہ کیا ہے اور عالمی برادری کو بھی چاہيئے کہ اس مسئلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

.......

/169