اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے قطر کے قومی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایران اور قطر کے درمیان دوستانہ تعلقات میں مزید پیشرفت ہوگي ۔
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے اپنے اس پیغام میں دینی و مذہبی، تاریخی و ثقافتی اور مختلف مشترکہ امور میں دوجانبہ تعلقات میں توسیع و پیشرفت کی امید کرتے ہوئے حکومت و ملت قطر کے لئے کامیابی و کامرانی کا اظہار کیا ہے ۔
.......
/169