اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں تمام ادارے دہشت گردی سے لڑنے کیلئے متحد ہیں ۔ رائیونڈ میں متحدہ عرب امارت کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور حکومت دہشت گردی کی لعنت ختم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ 'پاکستان کی پوری توجہ دہشت گردی ختم کرنے پر مرکوز ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں اس مسئلہ پر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہیں۔'اس طرح دہشت گردی کو ملک سے ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک متحدہ ہو کر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر قیمت پر جیتے گا۔انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو ایک پر امن ریاست بناتے ہوئے اگلی نسلی کو ایک محفوظ ملک دینا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲