اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے اس اقدام پر مقامی صہیونیوں نے شدید اعتراض کیا ہے کیونکہ داعشیوں کے علاج و معالجہ کی وجہ سے انھیں طبی امداد میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شام میں بشار اسد کی حکومت کو گرانے کے لئےداعش دہشت گردوں کو اسرائیل، امریکہ، ترکی اور سعودی عرب ملکر مدد بہم پہنچا رہے ہیں۔سامراجی طاقتیں بشار اسد کی حکومت کو بھی اسی طرح گرانا چاہتی تھیں جس طر انھوں نے لیبیا میں کرنل قذافی کی حکومت کو گرایا تھا ۔ لیکن شام کے لقمہ کو حلق سے نیچے اتارنے کے لئے سامراجی طاقتوں کو سخت ناکامی اور مشکل کا سامنا ہے۔ اور داعش دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار فراہم کرنے کے باوجود انھیں اس ہدف میں زبردست ناکامی کا سامنا ہے۔
.......
/169