20 دسمبر 2014 - 20:00
داعش نے دیالہ کے شہریوں پر پانی بند کر دیا

عراق میں تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شمالی صوبے دیالہ کے اہالی پر پانی بند کرکے شدید بحران پیدا کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ میں دیالہ کے رکن فرات التمیمی نے کہا ہے کہ داعش نے الروز ندی کا پانی روک کر بلد روز کے تقریبا ایک لاکھ پچاس ہزار افراد کو پانی سے محروم کردیا ہے۔ یہ چوتھا دن ہےکہ داعش کے یزیدی دہشتگردوں نے بلد روز کے شہریوں پر پانی بند کردیا ہے۔ اس رکن پارلیمنٹ نے بلد روز اور اس کے اطراف کے علاقون کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کےلئے فوجی کاروائياں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے امریکہ اور سعودی عرب کی حمایت سے عراق کے بعض علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

.......

/169