20 دسمبر 2014 - 19:46
نائجیریا میں دہشتگردانہ حملے پر ایران کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نائجیریا کے ایک گاؤں پر دہشتگردانہ حملے میں تیس افراد کے قتل عام اور ایک سو پچاسی خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے کی واردات کی مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے نائجیریا کے ایک گاؤں پر دہشتگردانہ حملے میں تیس افراد کے قتل عام اور ایک سو پچاسی خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے کی واردات کی مذمت کی ہے۔ مرضیہ افخم نے بے گناہ افراد کے مارے جانے پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ بوکوحرام نے گذشتہ روز نائجیریا کے شمالی علاقے کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے تیس سے زائد افراد کا قتل عام کردیا تھا اور ایک سو پچاسی خواتین اور بچوں کو اغوا کرلیا تھا۔ بوکوحرام تکفیری گروہ ہے جسے افریقہ میں داعش کا نسخہ سمجھا جاتا ہے۔

.......

/169