20 دسمبر 2014 - 19:42
ایران کی ہلال احمر اور عالمی ریڈ کراس کے درمیان معاہدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی اور عالمی ریڈ کراس فیڈریشن نے علاقے اور عالمی سطح پر تعاون کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے جنرل سیکریٹری سیداحمد موسوی اور عالمی ریڈ کراس فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری الحاج آمادو گوئیہ سی نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ دونوں رہنماوں نے رضا کاروں کو امدادی کاروائیوں کی ٹریننگ کے پروگرام میں توسیع لانے اور ماحولیات کے تحفظ پر تاکید کی۔ الحاج آمادو گوئیہ سی نے کہا کہ اس وقت ساری دنیا میں ریڈکراس میں سترہ ملین افراد رکن ہیں۔ وہ ایران کے تین روز دورے پر ہیں۔

.......

/169