اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہیومن رائٹس واچ نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے شام کے مشرقی شہر دیرالزور میں شویتات قبیلے کے ایک ہزار افراد کا قتل عام کردیا ہے۔ ڈی پی اے کے مطابق ہیومن رائٹس واچ نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ قبیلہ شویتات کے ایک ہزار افراد گذشتہ گرمیوں سے لاپتہ ہیں اور اس بات کا امکان پایاجاتا ہےکہ دہشتگرد گروہ داعش نے ان کا قتل عام کردیا ہو۔ واضح رہے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہےکہ حال ہی میں شویتات گاوں میں ایک اجتماعی قبر ملی ہے جس سے دو سو تیس لاشیں نکلی ہیں اور لگتا ہےکہ داعش دہشتگرد گروہ نے ان افراد کا قتل عام کیا ہے۔ واضح رہے داعش اور دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ شام و عراق میں نہایت ہی بہیمانہ کاروائياں انجام دے رہے ہیں۔ شام و عراق میں سرگرم عمل تکفیری دہشتگردوں کو امریکہ، صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر نیز بعض مغربی ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲