19 دسمبر 2014 - 10:24
دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے اہم عراقی اقدامات

عراق کے وزیر خارجہ ابراہیم جعفری نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے سلسلے میں اہم عملی اقدامات کئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ابراہیم جعفری نے جمعرات کے روز العراقیہ ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مذکورہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک نے بھی بحران داعش کے پیش نظر عراق کے ساتھ تعلقات کی تقویت کا خیر مقدم کیا ہے کیونکہ وہ یہ جانتے ہیں کہ اگرچہ یہ مسئلہ آج عراق کو درپیش ہے لیکن درحقیقت اس سے پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے عراق کے بعض ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے بارے میں کہا کہ اس وقت اس مسئلے پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ان ممالک کو کس طرح دہشت گردی کے مقابلے کے لئے عراقی عزم و ارادے سے منسلک کیا جاسکتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں میں اکثر غیرملکی شہری ہیں اور بعض ہمسایہ ممالک کے راستے عراق میں داخل ہوتے ہیں اس بنا پر یہ ممالک عراق میں دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائيوں میں تعاون کے سلسلے میں کردار کے حامل ہیں۔

.......

/169