18 دسمبر 2014 - 21:03
وادی تیراہ اور جمرود میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 25دہشتگرد ہلاک

خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ اور جمرود میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 25دہشت گرد ہلاک،6زخمی اورمتعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے درس میں سیکیورٹی فورسزنے جیٹ طیاروں سےدہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15دہشت گرد ہلاک اور 6زخمی ہوگئے جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔چھ سے آٹھ دہشت گرد فرار ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھاگنے والوں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ ہلاک ہونےوالوں میں دہشت گردوں کا ایک اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔ ادھرجمرود کےعلاقے گودر میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں 10دہشت گرد مارے گئے۔

.......

/169