18 دسمبر 2014 - 18:17
ایران کے اسکولی بچوں نے پشاور کے اسکولی بچوں سے کیا اظہار ہمدردی

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے اسکولی بچوں اور حکام نے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں آرمی اسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں جان بحق ہونے والے اسکولی بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے اسکولی بچوں اور حکام نے پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور میں آرمی اسکول پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں جان بحق ہونے والے اسکولی بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے اسکولی بچوں اور حکام نے آج اس صوبے کے صدر مقام زاہدان میں پاکستان کے قونصل خانے پہنچ کر پشاور کے سانحے پر پاکستان کے قونصل خانے کے عملے کو تعزیت پیش کی اور اس دہشتگردانہ حملے میں جان بحق ہونے والے اسکولی بچوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انھوں نے اس دہشتگردانہ حملے کو اسلام و آگاہی اور علم و دانش سے طالبان گروہ کی گہری عداوت و دشمنی کا غمّاز قرار دیا۔اس موقع پر پاکستان کے کونسلر جنرل طاہر محمود قریشی نے بھی طالبان گروہ کے اس اقدام کو انسانیت کے منافی قرار دیا اور کہا کہ حملہ کرنے والے عناصر کا اسلام و مسلمین سے کوئی تعلق نہیں ہوسکتا۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور دہشتگرد بے گناہ انسانوں کے خلاف جرائم میں اپنے کسی بھی قسم کے وحشیانہ اقدام سے گریز نہیں کرتے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲