اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شمالی عراق کے بہت سے علاقے داعش سے آزاد کرالئے گئے ہیں –
اس رپورٹ کے مطابق کردستان ڈیموکریٹک پارٹی کے میڈیا سیل کے انچارج، سعید مموزینی نے جمعرات کو ایک گفتگو میں بتایا ہے کہ کرد ملیشیا پیشمرگہ کے جوانوں نے موصل کے مغرب میں واقع علاقے زمار کے سات دیہات ، داعش کے قبضے سے آزاد کرالئے ہیں
- انہوں نے بتایا کہ کردملیشیا پیشمرگہ کے آپریشن میں ساٹھ سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے –
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سات دیہی بستیوں کی آزادی سے سنجار کی آزادی کا راستہ صاف ہوگیا ہے - دوسری طرف داعش گروہ نے موصل کے شمال مغرب میں واقع زمار میں اپنے بیس دہشتگردوں کو میدان جنگ سے بھاگ جانے کے جرم میں ہلاک کردیا ہے -
.......
/169