18 دسمبر 2014 - 10:57
سیکورٹی کونسل میں فلسطینوں کی تاریخی قرارداد پیش، اسرائیل اور اس کے حامی بوکھلاہٹ کا شکار

فلسطین نے صیہونی حکومت کے قبضے کے خاتمے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں فلسطین کے سفیر ریاض منصور نے گزشتہ شب کہا کہ بدھ کے دن فلسطینیوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا جس کی بنیاد پر صیہونی حکومت کو اپنا قبضہ ختم کرنا ہوگا اور انیس سو سڑسھ کی سرحدوں کی بنیاد پر ایک ایسا آزاد فلسطینی ملک کا قیام ہوگا جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہوگا۔

دریں اثنا فلسطین کے سینئیر مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ اگر واشنگٹن نے آزاد فلسطینی ریاست کی تشکیل سے متعلق قرارداد کے مسودے کو ویٹو کیا تو پھر فلسطینی بین الاقوامی تنظمیوں میں شمولیت کا مطالبہ کریں گے۔ امریکا نے اس پہلے دھمکی دی تھی کہ وہ اسرائیل کے قبضے کے خاتمے سے متعلق فلسطینیوں کی کسی بھی قرارداد کو ویٹو کردے گا۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب دنیا کے اکثر ممالک نے بیت المقدس کے دارالحکومت والے آزاد فلسطینی ملک کی تشکیل کی حمایت کی ہے۔

.......

/169