اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس پریس نے اپنی بریکنگ نیوز میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین نے آج ایک اجلاس میں تحریک حماس کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تحریک حماس کے دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے،یورپی ممالک کا،اس تحریک کے ساتھ کوئی رابطہ نہيں تھا۔ ادھر ایک برطانوی اخبار نے بھی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ رواں سال میں تحریک حماس کے بارے میں برطانوی عوام کا نقطۂ نظر مثبت رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲