17 دسمبر 2014 - 10:17
افغانستان میں امریکی ڈورن حملے، ۱۱ طالبان ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈورن حملے میں 4 پاکستانی طالبان دہشت گردوں سمیت 11 طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئےہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوشی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں امریکی ڈورن حملے میں 4 پاکستانی طالبان دہشت گردوں سمیت 11 طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئےہیں۔اطلاعات کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع شرزاد میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 11 طالبان دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 پاکستانی طالبان دہشت گرد بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲