16 دسمبر 2014 - 13:01
تلعفر میں امریکہ کے تین جہازوں کا داعش کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف

عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے عراق کے شہر تلعفر میں امریکہ کے تین جہازوں کا سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی نمائندے نے کہا کہ موصل کے شمال میں تلعفر میں امریکی جہاز داعش کے لئے پیشرفتہ ہتھیار لیکر اترے ہیں۔ عراقی نمائندے نے کہا کہ امریکیوں نے داعش کے لئے ایسی یونیفارم بھی تیار کی ہے جو کرد پیشمرگہ کی یونیفارم سے ملتی جلتی ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کرد پیشمرگہ کی صفوں میں خلل پیدا کرنا چاہتا ہے۔عراقی نمائندے الہبابی نے کہا کہ داعش دہشت گردوں کو امریکہ اور پانچ عرب ممالک کی جانب سے ہتھیار مل رہے ہیں اور عراقی حکومت کو یہ مسئلہ سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

.....

/169