16 دسمبر 2014 - 07:07
ایران پرعائد پابندیاں ظالمانہ اقدام ہے:صدرروحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ملت ایران کی اکثریت منجملہ رہبر انقلاب اسلامی، علماء، دانشور اور مختلف شبعہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، ایران پر عائد پابندیوں کو ظالمانہ اقدام سمجھتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے سینٹرل بینک کے چوّن ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر کہا کہ دنیا کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی میز پر آئے کیونکہ اسکے علاوہ جو بھی راستہ ہے وہ غلط ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ ایران کو پہلے بھی آزمایا گیا ہے اور اب بھی آزما کر دیکھ لیں، اگر انہوں نے سابقہ تجربے کو دہرایا تو انہیں نقصان کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا۔
ڈاکٹر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن اور شفاف ہے اور تہران، دنیا سے منطقی اور پروگرام کے مطابق مذاکرات کا خواہاں ہے۔

.......

/169