اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اس تحریک کے مضبوط تعلقات کی خبر دی ہے۔ آج فلسطین سے شائع ہونے والے اخبار الرسالہ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں خالد مشعل نے کہا ہے کہ افسوس میڈیا نے ایران اور تحریک حماس کے درمیان تعلقات کے حوالے سے غلط مسائل پیش کیئے ہیں اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی ہےکہ ان تعلقات میں گویا فاصلہ پیدا ہوگیا ہے، جبکہ ایسا ہرگز نہیں ہے۔ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے مزید کہا کہ تحریک حماس کو برسوں سے ایران کی حمایت حاصل رہی ہے اور یہ تعلقات کسی بھی مرحلے پر منقطع نہیں ہوئے ہیں۔ خالد مشعل نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کے شعبے میں ایران کے ساتھ تحریک حماس کے تعلقات مضبوط اور مستحکم رہے ہیں۔ تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے کہا کہ تحریک فتح کے ساتھ قومی آشتی کا عمل دشوار طریقے سے آگے بڑھ رہا ہے، لیکن یہ عمل منقطع نہیں ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲