15 دسمبر 2014 - 15:24
روسی وزیر خارجہ کی امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات

روس کے وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں کہا ہےکہ روس پر دباؤ ڈالنے سے کوئي نتیجہ برآمد نہیں ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے روم میں اتوار کی رات امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقات میں کہا کہ روس اور امریکہ کے تعلقات میں صرف برابری اور باہمی احترام کے اصولوں کے مطابق ہی توسیع آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی امریکی ہم منصب کو یاد دہانی کرائي کہ روس پر دباؤ ڈالنے سے کوئي نتیجہ برامد نہیں ہوگا۔ روس اور امریکہ کے وزرا خارجہ نے یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال کرنے کے سلسلے میں ملاقات کی ہے۔ ان رہنماؤں نے گذشتہ ستمبر میں مینسک سمجھوتوں پر عمل درامد کے سلسلے میں ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے روس کا کہنا ہےکہ یوکرین کا بحران بیرونی مداخلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ امریکہ اور روس کے تعلقات میں یوکرین کے بحران کی بنا پر کشیدگي آگئي ہے۔ لاوروف اور جان کیری نے ایران کے ایٹمی مسئلے پر جاری مذاکرات کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

.......

/169