اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا : ہندوستانی الیکشن کمیشن کے مطابق، اس مرحلے میں 49 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ جموں کشمیر اسمبلی کے انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 18 انتخابی حلقوں میں علیحدگی پسندوں کے انتخابی مہم کے بائیکاٹ کے اعلان اور سخت سردی کے باوجود ووٹر ووٹ ڈالنے پولنگ مراکز پر پہنچے۔ سخت سردی کی وجہ ووٹنگ کئی مقامات پر دیر سے شروع ہوئی۔
اس موقع پر وادی وادی کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی طرف سے ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔
دوسری جانب جھارکھنڈ میں چوتھے مرحلے میں 15 اسمبلی حلقوں میں سے 13 اسمبلی حلقوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ ہوئی اور دو اسمبلیوں بوکارو اور دھنباد میں مقامی وقت کے مطابق، پانچ بجے تک پولنگ ہوئی۔ اس دوران 63 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رای دہی کا استعمال کیا۔
.......
/169