اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت نے بحريني نوجوان بيس سالہ علي اور اس کے پچاس سالہ باپ حسن آدم کو تفتيش کے دوران بري طرح ايذائيں پہنچائيں اور دونوں کي بحريني شہريت سلب کرکے انہيں سات اورپانچ سال قيد کي سزاسنائي ہے-
بيس سالہ نوجوان علي کي ماں نے بتايا کہ آل خليفہ حکومت کے کارندوں کے ذريعے دي گئي شديد ايذاؤں کي وجہ سے اس کے بيٹے کي سترفيصد بينائي ختم ہوگئي ہے –
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جلد ہي اس کي آنکھ کي ساري روشني ختم ہوجائے گي –
يہ بحريني خاتون جو اپنے شوہر اور بيٹے کي گرفتاري کے بعد بے شمار مشکلات کا سامنا کررہي ہے ان دسيوں بحريني خواتين ميں سے ايک ہے جن کے گھروالوں پر شاہي حکومت وحشيانہ ظلم کررہي ہے اور اب ان مظالم سے تنگ آکر اس طرح کي خواتين سڑکوں پر نکل آئي ہيں –
بحرين ميں فروري دوہزار گيارہ سے آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ اور تفريق آميز پاليسيوں کے خلاف عوام کے پرامن مظاہرے جاري ہيں جن کے دوران بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي عرب کے فوجي اہلکاروں نے سيکڑوں بحريني شہريوں کو شہيد اور زخمي کرديا ہے -
.......
/169