اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال میں حلب شہر کے نزدیک واقع علاقے حندرات میں مسلح دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئي جس میں 25 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور یہ علاقہ شامی فوج کے کنٹرول میں آگيا۔ شامی فوج نے رزعی علاقے الملاح کو بھی مسلح گروہوں کے کنٹرول سے آزاد کرالیا ہے۔ صوبۂ حسکہ میں بھی راس العین شہر کے اطراف میں عوامی رضاکاروں کی مدد سے داعش گروہ کے 16 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گيا۔ شامی فوج نے ہفتے کے روز بھی الشدادی، الہول اور تل حمیس علاقوں میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔ دریں اثنا شامی فوج نے مشرقی شہر دیرالزور میں سرنگوں کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگایا ہے۔ داعش کے دہشت گرد دیرالزور کے مختلف علاقوں میں آمد و رفت اور اسلحے کی منتقلی کے لئے ان سرنگوں کا استعمال کیا کرتے تھے۔
.......
/169