اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ العراقیہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خالد العبیدی نے جمعے کے دن صوبۂ کربلا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عراق اور دنیا کے دوسرے ممالک سے حضرت امام حسین علیہ السلام کے سترہ ملین سے زیادہ عزادار کربلا پہنچ رہے ہیں اور اس صوبے تک آنے والے تمام راستے محفوظ ہیں۔ خالد العبیدی نے مزید کہاکہ سکیورٹی فورسز بطریق احسن حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا ساتھیوں کے چہلم کے موقع پرکربلا آنے والے زائرین کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لۓ کوشاں ہیں۔ عراق کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ نوے فیصد زائر کربلا پہنچ چکے ہیں اور کربلا آنے والے بعض راستوں پر حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی جم غفیر ہے جو کربلا کی جانب آرہا ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ تیرہ دسمبر مطابق بیس صفر کو کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے ساتھیوں کا چہلم منایا جارہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲