اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے آج لاکھوں نمازیوں سے خطاب کے دوران امریکہ کے خفیہ اداروں کے تشدد اور دوسرے ممالک میں قائم امریکہ کی خفیہ جیلوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جیلوں میں قید افراد کے ساتھ قرون وسطی جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے مزید کہا کہ امریکی حکومت چونکہ قانونی طور پر اپنے ملک کے اندر اس طرح کے اقدامات انجام نہیں دے سکتی ہے اس لۓ دوسرے ممالک میں قائم اپنی خفیہ جیلوں میں تشدد کرتی ہے اور یہی امریکی حکومت کا اصلی چہرہ ہے۔
خطیب نماز جمعہ نے امریکی پولیس کی جانب سے اس ملک کے سیاہ فام افراد پر روا رکھے جانے والے تشدد اور ان کو قتل کۓ جانے نیز سیاہ فام افراد کے قاتلوں کے بری کۓ جانے کو انسانی حقوق کی اس خلاف ورزی سے تعبیر کیا جس کا ارتکاب امریکہ کر رہا ہے۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے نماز جمعہ کے خطبے کے دوسرے حصے میں فتنے اور سازش کے موضوع کے حوالے سے فتنہ پھیلانے والوں اور سازشیوں کے سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے واضح موقف کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ سازشی عناصر نے ملک کو زوال کے کنارے پر لاکھڑا کیا تھا ، ان کی وجہ سے ملک کو بھاری قیمت چکانا پڑی اور ان سازشی عناصر کا جرم ناقابل معافی ہے۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے امریکہ ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کی جانب سے سازشی عناصر کی حمایت کۓ جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سازش اور فتنے میں تحریف نہیں کی جانی چاہۓ اور کوئي فرد ایسا نہیں ہے جو یہ نہ جانتا ہو کہ اس فتنے اور سازش کے پیچھے امریکہ اور برطانیہ ہیں۔
آيت اللہ سید احمد خاتمی نے حضرت امام حسین ع کے چہلم کی مناسبت سے کہا کہ جس ملک یعنی عراق کے بعض حصوں میں مجرم داعشیوں نے قبضہ کر رکھا ہے دوسرے مختلف اسلامی ممالک کے لوگ بغیر کسی ڈر اور خوف کے اور ناقابل بیان عقیدت کے ساتھ اس ملک کے شہر کربلا پہنچ رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲