اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے سندھ میں پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گيا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس نے کراچی شہر میں دہشتگردانہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں دہشتگرد گروہ القاعدہ کا ایک سرغنہ اسد خان بھی شامل ہے۔ جن پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کے قتل عام اور دہشتگردانہ کارروائيوں میں اہم کردار تھا۔ ان دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باورد بھی برآمد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کی پولیس نے اس سے قبل بھی پولیس اور عام شہریوں پر حملہ کرنے والے متعدد دہشتگردوں کو گرفتار کیا تھا۔ کراچی کی آبادی تقریبا اٹھارہ ملین نفوس پر مشتمل ہے اور یہ شہر کافی عرصے سے بدامنی اور تشدد کا شکار ہے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲