اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع نے خبر دی ہے کہ کربلا پر داعش نے کئی ماٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ گزشتہ روز جمعرات کو کیا گیا جس کا جواب ’’لبیک یا حسین(ع)‘‘ کی آواز کے ذرئعے دیا گیا۔
کربلا کے مغربی علاقے میں ہونے والے اس حملے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک وین کو حراست میں لے لیا جس میں دھماکہ خیز مواد کا احتمال پایا جا رہا تھا۔
عراقی ٹی وی نے اس حملے کی تائید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ جبکہ غیر سرکاری نیوز ایجنسیوں نے ایک شخص کی شہادت کی خبر دی ہے۔
کربلا کے بیابانی علاقے میں چند ماٹر گولوں کے نشانات کی تصویریں شائع ہوئی ہیں۔



الاستقامہ نیوز ایجنسی نے ماٹر گولوں کی تعداد ۳۰ بتائی ہے۔
شفق نیوز ایجنسی نے بھی ایک شخص کی شہادت اور چار افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
(مکمل رپورٹ موصول ہونے پر شائع کی جائے گی)۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲