11 دسمبر 2014 - 23:07
حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل: اسرائیل نے بوکھلا کر شام پر بمباری کی

حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل کا حالیہ حملہ، علاقے میں امریکہ، صیہونی حکومت اور تکفیری گروہوں کے درمیان ہونے والی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل کا حالیہ حملہ، علاقے میں امریکہ، صیہونی حکومت اور تکفیری گروہوں کے درمیان ہونے والی ہم آہنگی کا نتیجہ ہے۔ انھوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے تکفیری دہشتگردوں کو علاقے میں جنم دیا اور انھیں پنپنے کا پورا موقع دیا اور یہ سب، اسرائیل کی ہم آہنگی اور اس کے اشاروں پر ہوا مگر جب شام کی فوج، ان تکفیری گروہوں پر بھاری پڑ گئی، تو سب نے دیکھا کہ اسرائیل نے کس طرح سے بوکھلا کر، شام پر بمباری کردی۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ انھیں اس بات کا یقین ہے کہ شام کو تباہ کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود اس ملک کی حکومت، ہر قسم کی سازش کو ناکام بنانے میں کامیاب رہے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169