اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رچرڈ بیکن نے فارس نیوز سے گفتگو میں داعش اور علاقے میں موجود دہشتگردی کی نابودی کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہےکہ داعش کے خلاف امریکہ اور برطانیہ کے فضائی حملے دہشتگردی گروہ داعش کو نابود نہیں کرسکتے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے یہ رکن تہران میں منعقدہ دہشتگردی مخالف کانفرنس میں شرکت کرنے ایران آئے ہیں۔ رچرڈ بیکن نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائي حملے کرکے کوئي نتیجہ حاصل نہیں کریں گے کیونکہ اس دہشتگرد گروہ سے مقابلہ کرنے کی راہ زمینی حملہ ہے۔ بیکن نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے عوام بھی نہیں چاہتے کہ ان کی افواج اس وقت عراق و شام جائیں۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اس رکن نے کہاکہ مشرق وسطی کا بنیادی مسئلہ یہ ہےکہ سعودی عرب اور ديگر علاقائي ممالک، یہانتک کہ ترکی بھی داعش کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور ہرطرح سے اسکی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا اسی وجہ سے اس گروہ کی نابودی میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔
.......
/169