11 دسمبر 2014 - 12:44
ولایتی : ایران اور پاکستان، اشرار کا مل کر مقابلہ کریں

رھبر انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور میں مشیر اور مجمع تشخیص مصلحت نظام کے تحقیقاتی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعاون سے مشترکہ سرحدوں پر، اشرار سے مقابلے کے لئے ضروری اقدامات عمل میں لائے جائیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری کے ساتھ کل سہ پہر کو ہونے والی ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگومیں کہا کہ دہشت گرد گروہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کے لئے بہت زيادہ مشکلات کھڑی کردی ہيں ۔بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیرنےکہا کہ ایران اور پاکستان کی مشترکہ مشکل، سرحدی دہشت گردوں کا وجود ہے اور پاکستانی عوام نہیں چاہتے کہ دونوں ملک کی سرحدیں دہشت گردوں کے وجود سے ناامن رہيں ۔ ڈاکٹر ولایتی نے ایران اور پاکستان کے اچھے تعلقات کی جانب کی اشارہ کرتے ہوئے کہا اسلامی جمہوریۂ ایران اور پاکستان کے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں اور دونوں ملکوں کا باہمی تعاون مثالی ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ تہران کو یہ توقع ہے کہ حکومت پاکستان، اشرار کی دہشت گردانہ کاروائیو بند کرنےکے لئے ٹھوس تعاون کرے گی۔ پاکستان کے سابق صدر آصف زرداری، تہران میں، "دنیا تشدد اور انتہاپسندی کے خلاف" کے زیرعنوان منعقدہ اجلاس میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے۔

.......

/169