اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرين ميں شہري حقوق کي بڑے پيمانے پر خلاف ورزيوں سے متعلق رپوٹوں نے ملک اور بيرون ملک تشويشوں کو بڑھاديا ہے-
انساني حقوق کے عالمي دن کے موقع پر، بحرين کي حزب اختلاف کي سب سے بڑي جماعت، جمعيت الوفاق نے اپن ايک بيان ميں کہا ہے کہ بحريني شہري جو ملک ميں جمہوريت اور ابتدائي شہري حقوق کے خواہاں ہيں، شاہي حکومت کي جانب سے مسلسل دباؤ اور انتہائي ناگوار اور غير انساني صورتحال سے دوچار ہيں-
جميعت وفاق نے اپنے اس بيان ميں بحرين ميں انساني حقوق کي صورتحال کو انتہائي افسوسناک قرار ديتے ہوئے اس حوالے سے آل خليفہ کے اقدامات پر اپني گہري تشويش ظاہر کي ہے-
اس بيان کے مطابق لوگوں کي ايک بڑي تعداد کو جمہوريت اور ڈيمو کريسي کے مطالبے کي پاداش ميں تشدد کا نشانہ بنايا جاتا ہے، اور حکومت نے لوگوں کو ہراساں کرنے کے ساتھ ہي تشدد کي پاليسي اختيار کررکھي ہے- جميعت وفاق نے اپنے بيان ميں اس بات بھي تاکيد کي ہے کہ بحرين کي جيليں سياسي مخالفين سے بھري پڑي ہيں-
اس بيان کے مطابق بحرين ميں اپنے عقائد اور مرضي کے مطابق مذھبي رسومات کي ادائيگي اور پرامن سياسي مظاہروں پر پابندي ہے اور يہ ايسي حالت ميں ہے کہ بہت سے لوگوں کي شہريت کو سياسي محرکات کي بنا پر منسوخ کرديا گيا ہے -
.......
/169