10 دسمبر 2014 - 11:35
فلسطینی کی بہادر قوم کامیاب ہوکر رہے گي۔ ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب حکومت کے علاقائی اور عالمی حامیوں کی کوششوں کے باوجود ، فلسطین کی بہادر قوم آخرکار کامیاب ہوکر رہے گی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لاریجانی نے کل تہران میں تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے اراکین سے ملاقات میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی ہمہ گیر حمایت پر تاکید کی۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے کے حالات کا تجزيہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک کی حمایت اور سامراجی طاقتوں کے منصوبے سے علاقے میں دہشتگرد اور انتہاپسند گروہوں کے اقدامات ، مسلمانوں کے نقصان ميں ہیں اور علاقےمیں مداخلت کے لئے بہانہ بنے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹرلاریجانی نے کہا کہ داعش کے خلاف موجودہ اتحاد جعلی اور ناکارآمد ہے اور مغربی حکومتیں داعش کے خلاف جد وجہد کے بہانے ، علاقے میں دوسرے ناجائز مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اس ملاقات میں تحریک حماس کے مسئول ارتباطات محمد نصر نے صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد ميں ایران کی جانب سے ملت فلسطین کی حمایت اور مدد کو سراہتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسلامی مزاحمت فقط اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے ہی غاصب حکومت کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوسکی ہے۔

.......

/169