10 دسمبر 2014 - 10:50
آل خلیفہ حکومت شہریوں کوانتقامی کاروائی کانشانہ بنارہی ہے

بحرین میں حکومت مخالفین نے ایک سیکیورٹی اہل کار کی بم دہماکے میں ہلاکت کی وجہ سے دمستان شہر کے محاصرے کو اس شہر کے عوام کو سزا دینے کے دائرے میں قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرین میں حکومت مخالفین نے ایک سیکیورٹی اہل کار کی بم دہماکے میں ہلاکت کی وجہ سے دمستان شہر کے محاصرے کو اس شہر کے عوام کو سزا دینے کے دائرے میں قرار دیا ہے۔ بحرینی کے سرگرم سیاسی رہنما علی مشیمع نے ہماری عربی سروس کے ساتھ گفتگو میں آل خلیفہ حکومت کی جانب سے دمستان شہر کے محاصرے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آل خلیفہ حکومت بحرین جاری انقلابی سرگرمیوں کے ردعمل میں مخلتف بہانے بناکر شہریوں پر عرصیۂ حیات تنگ کررہی ہے، اور دمستان شہر کو ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا اور شدید محاصرے میں شہریوں کے گھروں پر حملے کیئے جارہے ہیں اور ان پر دباؤ بڑھایا جارہا ہے۔ مشیمع نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت اپنے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے بحرین کے عوام کی انقلابی فکر کو تبدیل نہیں کرسکتی اور اس قسم کی تشدد پسندانہ پالیسیوں سے بحرین کے عوام کا عزم و حوصلہ کمزور ہونے والا نہیں ہے۔ دوسری جانب بحرین میں حکومت مخالف دھڑوں نے دمستان میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ الوفاق کی ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ کی مخالف پارٹیوں اور گروہوں نے آج اپنی تحریک جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے دمستان علاقے میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بم دھماکے میں خود آل خلیفہ ملوث ہے اور اس طرح سے مخالفین پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169