اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل کے حملے سے اس حقیقت کا پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت، دہشتگرد گروہوں کےساتھ ہے۔ انھوں نے تہران میں شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شام پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ، ان دہشتگرد گروہوں کے حوصلے بڑھانے کیلئے کیا گیا ہے کہ شام و عراق کے عوام کی استقامت سے، جنھیں سخت نقصان پہنچا اور ان کے حوصلے پست ہوئے۔ محمد جواد ظریف نے تہران میں منگل کے روز سے تشدد و انتہا پسندی سے عاری دنیا کے زیرعنواں منعقد ہونے والے اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریوں کو اسلام میں شیعہ و سنی مسلمانوں کے درمیان کوئی حیثیت حاصل نہیں ہے اور ان گروہوں کی تحریک، نہ صرف علاقے کے عوام، بلکہ مسلمانوں اور پوری دنیا کے خلاف ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا نے اس حقیقت کو درک کرلیا ہے کہ یہ تکفیری گروہ، آخرکار ان ہی کے نقصان میں ختم ہوں گے کہ جنھوں نے ان سے استفادہ کیا ہے اور یا استفادہ کررہے ہیں۔ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ علاقائی دوستوں کو چاہیئے کہ اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں کہ ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں کہ وہ ان گروہوں کے خلاف مہم کو آگے بڑھائیں۔انھوں نے شام کے حالات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ علاقے کی مصلحت، شامی عوام کے عزائم اور عالمی امن و سلامتی کی بنیاد پر، شام میں سیاسی حل تک پہنچا جاسکتا ہے۔اس مشترکہ پریس کانفرنس میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بھی کہا کہ علاقے کی صورت حال کے بارے میں ایران و شام کی قوموں کے نظریات، ایک جیسے ہیں اور دونوں ممالک، دونوں ملکوں کے عوام کے مفادات سے متعلق آزادانہ سیاسی فیصلے کرتے ہیں۔





۔۔۔۔۔۔۔
/169