8 دسمبر 2014 - 13:34
تکریت کے جنوب میں عراقی فورس کافضائی حملہ درجنوں دہشت گردہلاک

عراق کے صوبہ صلاح الدین کے رکن احمدناظم نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا ہے تکریت کے جنوب میں عراقی فورس نے گزشتہ روزدہشت گردتنظیم داعش کے مرکزپرفضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہلاک ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ صلاح الدین کے رکن احمدناظم نے اس بات پرزور دیتے ہوئے کہا ہے تکریت کے جنوب میں عراقی فورس نے گزشتہ روزدہشت گردتنظیم داعش کے مرکزپرفضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں درجنوں دہشت گردہلاک ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بغدادکے شمال میں واقع علاقہ الشعب میں درجنوں زائرین امام حسین۔ع۔ کواس وقت نشانہ بنایاگیاجب وہ کربلاء کی جانب چہلم امام حسین۔ع۔ منانے بڑھ رہےتھے۔خیال رہے پچھلے16دنوں سے عربی،ایرانی اوردیگرممالک سے20ملین زائرین مسلسل کربلائے معلیٰ میں داخل ہورہے ہیں۔

.......

/169