8 دسمبر 2014 - 12:57
شام پر اسرائیلی حملے کا سبب دہشتگردوں کی شکست

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسٹریٹیجیک اسٹڈیز سنٹر کے سربراہ سید امیر موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے تکفیری دہشتگردوں کے پست ہوتے ہوئے حوصلے بلند کرنے کے مقصد سے شام کو اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سید امیر موسوی نے فارس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کے دوران شام پر اسرائیل کے فوجی حملے کے بارے میں کہا کہ شام میں دہشتگرد گروہ جبھۃ النصرہ کو القنیطرہ اور شمالی حلب میں جبکہ دوسرے دہشتگرد گروہ داعش کو دیر الزور میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس کے علاوہ کوبانی میں بھی مسلح دہشتگردوں کو شدید شکست اٹھانا پڑی ہے۔ شام میں ان دہشتگردوں کی شکستوں کے بعد اسرائیل نے شام کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ سید امیر موسوی نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت نے شام میں دہشتگرد گروہوں کے پست ہوتے ہوئے حوصلے بلند کرنے کے لۓ یہ حملے کۓ ہیں۔

.......

/169