7 دسمبر 2014 - 13:19
حزب اللہ کی مبینہ سرنگیں، صہیونیوں کی نیندیں حرام

صہیونی شہریوں نے حزب اللہ کی سرنگوں کا پتہ لگانے کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں کا رخ کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لبنان سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں واقع صہیونی کالینیوں کے باشندے اپنے ذاتی خرچ پر پرائیویٹ کمپنیوں کے زریعے حزب اللہ کی سرنگیں ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لبنان کی سرحد پر واقع صہیونی کالونیوں بالخصوص زرعیت کالونی کے باشندوں کا دعویٰ ہے کہ انکے گھروں کے نیچے سے راتوں کو سرنگ کھودنے کی آوازیں سنائی دیتی ہیں، لیکن صہیونی فوجی زرائع مسلسل اس طرح کی کسی بھی خبر کو جھوٹا قرار دے رہے ہیں جس کے بعد زرعیت کے باشندوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ خود اپنے ذاتی خرچ پر ان سرنگوں کا پتہ لگائیں گے۔ زرعیت کالونی کی مینیجنگ کمیٹی کے انچارج یوسی ادونی کا کہنا ہے کہ اس کالونی کی کمیٹی اس سلسلے میں فیصلہ کر چکی ہے اور اس کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صہیونی اخبار یدیعوت آحرنوت نے بھی اس سلسلے میں حزب اللہ کی سرنگوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں حماس کی جانب سے کھودی جانے والی سرنگیں حزب اللی لبنان کی سرنگوں کے مقابلے میں بچوں کا کھیل لگتی ہے۔  صہیونی ٹیلیویژن چینل 2 کے تجزئیہ نگار رونی دانیل کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کی جانب سے مبینہ سرنگوں کی کھدائی کے خوف سے صہیونی فوج نے حکومت کی ساتھ مل کر ممکنہ سرنگوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دانیل کا کہنا ہے کہ خان یونس میں حماس کے عسکری ونگ شہید عز الدین قسام بریگیڈ کی جانب سے کھودی گئی ٹنل ملنے کے بعد فوج نے بڑے پیمانے پر حزب اللہ لبنان کی سرنگوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ چونکہ حزب اللہ لبنان ایسی سرنگیں کھود سکتی ہے جو اسرائیل کے عمق تک پہنچ سکتی ہے اور اس جیسی سرنگیں جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے کے لئے کھودی جا چکی ہیں۔

۔۔۔۔۔

/169