7 دسمبر 2014 - 12:52
فلسطینی خود مختار انتظامیہ، صہیونی اہداف پر عمل پیرا

فلسطینی سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے، فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سیکیورٹی اہل کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی جاری گرفتار کو غاصب صہیونی حکومت کے اہداف کے دائرے میں قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق غرب اردن میں فلسطینی سیاسی قیدیوں کے اہل خانہ کی کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہےکہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سیکیورٹی اہل کاروں نے رواں سال نومبر کے مہینے میں صہیونی حکومت کے اہداف کے دا‏ئرے میں 216 مرتبہ فلسطینی شہریوں پر حملے کیئے ہیں۔ اس بیان میں مزید آیا ہے کہ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے سیکیورٹی اہل کاروں نے نومبر کے ہی مہینے میں کم از کم سو سے زیادہ فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے اور فلسطینی مظاہرین کے خلاف تشدد پسندانہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس وقت غرب اردن میں فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی جیلوں میں ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی سیاسی قیدی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169