6 دسمبر 2014 - 11:44
بابری مسجد بائیس سال سے انصاف کی منتظر

بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر نے کہا ہے کہ کسی بھی طور پر بابری مسجد کی جگہ اور کوئی چیز تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر نے کہا ہے کہ کسی بھی طور پر بابری مسجد کی جگہ اور کوئی چیز تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے آج ریڈیو تہران کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 سال سے ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ تاہم سپریم کورٹ میں یہ کیس ہونے اور قانون کا احترام کرنے کی وجہ سے ہم خاموش ہیں پھربھی ان کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے اور ہم سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ آج چھ دسمبر بابری مسجد کی شہادت کی 22 ویں برسی کے موقع پر مسلمانوں کومظاہرے کرنے سے روکنے لئے اتر پردیش کی پولیس نے اس ریاست میں سکورٹی کے سخت انتظامات کئےہيں ۔ ہندوستانی مسلمان ہر سال اس دن کو یوم سیاہ قرار دیتے اور مسلمانوں پر تشدد کے خلاف مظاہروں کا انعقاد کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲