5 دسمبر 2014 - 17:15
امریکہ کے جھوٹے دعوے پر کوئی یقین نہيں کرتا: آئی آر آئی بی کے سربراہ کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت پر مبنی امریکی دعوے پر کوئی یقین نہيں کرتاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرافراز نے کہا ہے کہ تہران کی جانب سے دہشتگردی کی حمایت پر مبنی امریکی دعوے پر کوئی یقین نہيں کرتاہے۔
 آئي آرآئی بی کے سربراہ نے تہران میں الجیریا کے اپنے ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے اس ملک کے خلاف اب تک امریکہ اورمغرب کے پروپیگنڈے،  دہشتگردی، ایٹمی ہتھیاروں کے حصول کے ارادے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزي پر مبنی رہے ہیں۔
 انھوں نے علاقے میں ایران کے مضبوط کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے ذریعے دہشتگردی کی حمایت پر مبنی امریکہ کے دعوے پر کوئي یقین نہيں کرتا ہے اس لئے انھوں نےانسانی حقوق کی خلاف ورزی کو ایران پردباؤ کا بہانہ بنا لیا ہے۔
ڈاکٹرمحمد سرافراز نے کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ میں ایران کے بارے میں چھوٹی چھوٹی چیزوں کو ایسے عالم میں بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سلسلے میں امریکہ اور یورپ میں بڑے بڑے معاملے موجود ہیں۔انھوں نے الجیریا کے ساتھ ریڈیو اور ٹی وی کے شعبوں میں تعاون کےلئے ایران کی آمادگی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر الجیریا کے ریڈیو اور ٹی وی کے ادارے کے سربراہ عبدالحمید قرین نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی شبیہ ملکوں کے درمیان بہت اچھی ہے لیکن مغربی ذرائع ابلاغ دنیا میں ایران کی شبیہ بگاڑ کر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲