5 دسمبر 2014 - 17:01
پاکستان میں پندرہ بچے آلودہ خون کے باعث ایڈز میں مبتلا

پاکستان میں پندرہ بچے آلودہ خون کے باعث ایڈز کی مہلک بیماری مبتلاء ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں تھیلیسیما کے پندرہ مریض بچوں میں ایڈز کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف نےتھیلیسیمیا کے مریض 15پندرہ بچوں کوبغیر اسکریننگ خون لگانے کی خبر کا سخت نوٹس لیتےہوئےمشیر صحت اورسیکریٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ محکمہ صحت پنجاب نے واقعے کی تحقیقات کے لئے چاررکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ایڈزمیں مبتلا ان پندرہ بچوں میں سے سات کا تعلق لاہوراورآٹھ کاراولپنڈی سے ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲