5 دسمبر 2014 - 11:13
پاکستان و ایران کے درمیان تعلقات کے فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے آج اسلام آباد میں پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے آج اسلام آباد میں پاکستان کے صدر ممنون حسین سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر لاریجانی نے اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم مسائل، عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ لانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ ڈاکٹر علی لاریجانی اور ممنون حسین نے پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان تعلقات کی توسیع کی اہمیت پر تاکید کی۔ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی گذشتہ روز پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق اور سینیٹ کے سربراہ سید نیر حسین بخاری سے بھی ملاقاتیں کیں۔ واضح رہے ڈاکٹر لاریجانی نے گذشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کے سربراہوں سے بھی ملاقات کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲