4 دسمبر 2014 - 11:32
عراق اورشام میں داعش کےخلاف ایران کافوجی اقدام موثرواقع ہوگا:کیری

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف ایران کا ہر قسم کا فوجی اقدام مثبت واقع ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جان کیری کا یہ بیان ایسی صورت حال میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ ایران، عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر ہوائی حملے کررہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بدھ کی شام اس بارے میں کہا کہ اگر ایران، داعش کے خلاف اقدام انجام دے رہا ہے تو یہ اقدام موثر واقع ہوں گے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اپنے ایک بیان میں امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے داعش کے خلاف ایران کے ہوائی حملوں پر مبنی دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲