4 دسمبر 2014 - 11:26
ایرانی سفیر کی رہائش گاہ پر ہوئے حملے کی مذمت

یمن کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں صنعا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے وزیر خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں صنعا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والی دہشت گردانہ کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات عمل میں لائی جائیں گی۔ یمن کے وزیر خارجہ عبداللہ الصائدی اورایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے مابین ٹیلیفونی گفتگو ،یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے قریب ہونے والے ایک کار بم دھماکے بعد انجام پائی ۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس گفتگو کے دوران یمن میں ایران کے سفارت کاروں کے خلاف گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنے یمنی ہم منصب سے کہا کہ یمن کی حکومت کو چاہیے کہ سفارت کاروں کو سیکورٹی کی فراہمی میں اپنے فرائض پر باقاعدہ عمل کرے محمد جواد ظریف نے اسی طرح ایرانی سفارت کار " نور احمد نیک بخت" جنھیں ڈیڑھ سال قبل یمن میں نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا کی رہائی کے لئے یمن حکومت کی جانب سے ٹھوس اقدامات انجام دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کے دار الحکومت صنعامیں ایران کے سفیر کی رہائش گاہ کے قریب ایک کار بم دھماکا ہوا جس میں تین افراد جاں بحق اور گئی دیگر زخمی ہوگئے تاہم ایرانی سفاکاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲