اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج صبح مہرآباد ایئرپورٹ پر اسلام آباد روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دو روزہ دورے میں پارلیمانی تعلقات، عالمی اداروں میں ایران اور پاکستان کے درمیان پارلیمانی تعاون، دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کے فروغ، علاقائی مسائل کے بارے میں صلاح مشورے، دہشتگردی اور منشیات کی اسمگلنگ روک تھام کے بارے میں پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اپنے دو روزہ دورۂ پاکستان میں اس ملک کے اعلی حکام منجملہ صدر، سینٹ کے چیئرمین اور اس ملک کی پارلیمنٹ میں سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔
.......
/169