4 دسمبر 2014 - 10:56
 افغانستان:امریکی ڈرون حملہ 25 افراد ہلاک

افغانستان کے مشرق میں امریکہ کے ڈرون طیارے کے حملے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق  امریکہ یہ ڈرون حملہ گذشتہ رات پاکستان کی خیبر ایجنسی میں لنڈی کوتل کے ساتھ ملحقہ افغانستان کے صوبے ننگرھار میں مچھ میگی کے سرحدی علاقے میں ہوا، جس کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  کہا جارہا ہے کہ ہلاک ہونے والے میں اکثر کا تعلق طالبان گروہ سے ہے۔  یہ حملہ ایسی صورت میں انجام پایا ہے کہ امریکہ نے افغانستان کے ساتھ سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کے وقت وعدہ کیا تھا کہ وہ اس ملک میں ڈورن حملوں سے اجتباب کرے گا۔ افغانستان کی سیاسی و مذہبی شخصیات امریکہ کے حملوں کو اس ملک کی قومی حاکمیت اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی سمجھتی  ہیں اور انہوں نے امریکہ سے اس قسم کے حملوں کو فوری طور پر بند کیئے جانے کا بارہا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ کے ڈرون طیاروں کے جاری حملوں سے نشاندہی ہوتی  ہے کہ واشنگٹن کسی بھی بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرتا ہے۔

.......

/169