اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے اپنی حکومت میں شدید اختلافات کے نتیجے میں کابنیہ سے دو وزراء کو برطرف کرنے کے بعد قبل از وقت انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
منگل کو نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صیہونی وزیر اعظم نے وزیر اقتصاد یائر لیپڈ اور وزیر انصاف زپی لیونی کے کابینہ سے اخراج کا حکم دیا ہے۔
نیتن یاہو کی جانب سے جاری کیے بیان میں کہا گیا ہے کہ میں اپنی حکومت میں کسی بھی مخالفت کو برداشت نہیں کروں گا۔
خیال رہے کہ غزہ پر وحشیانہ حملوں اور حالیہ دنوں میں مقبوضہ علاقوں میں غیر قانونی یہودی آبادکاروں اور صیہونی فوج کی جانب سے فسلطینیوں پر مسلسل حملوں اور تشدد اور مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے سبب شدت پسند صیہونی حکومت کو شدید نتقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یائر لیپڈ کی جماعت کی جانب سے صیہونی حکومت کو یہودی حکومت قرار دینے کے لیے قانون سازی کی کوششوں نے صیہونی حکومت میں پہلے سے موجود اختلافات کو مزید ہوا دی ہے۔
مشرقی بیت المقدس سمیت فلسطین کے دیگر مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کی انتہا پسند پالیسوں کے باعث اسرائیلیوں اور فلسطینی عوام کے درمیان فرقہ وارانہ جھڑپوں میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے صیہونی حکومت کی انتہا پسند پالیسیوں کے مقابلے میں مزاحمت پر زور نے بھی صیہونی حکومت کو کافی کمزور کر دیا ہے، جس کے بعد نیتن یاہو حکومت فرار کا راستہ تلاش کر رہی ہے۔
.......
/169