اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقي وزير اعظم حيدر العبادي نے کہا کہ تہران بغداد، تعلقات ہرگز خراب نہيں ہونے ديں گے کيونکہ اسلامي جمہوريہ ايران نے زندگي اور موت کي جنگ ميں عراق کا ساتھ ديا ہے-
ايک سوال کے جواب ميں عراقي وزيراعظم کہا کہ امريکہ، عراق اور اس کي سيکورٹي فورسز کي حمايت کے سلسلے ميں تذبذب کا شکار رہا ليکن ايران نے عراق حتي کردوں کي حمايت اور مدد کرنے سے دريغ نہيں کيا-
رياض بغداد تعلقات کے بارے ميں پوچھے گئے ايک سوال کے جواب ميں عراقي وزيراعظم کا کہنا تھا کہ سعودي عرب کے ساتھ تعلقات کي بہتري کے سوا کوئي اور راستہ نہيں ہے ليکن خليج فارس کے بعض ممالک دہشتگرد گروہ داعش کے خطرے کا ادراک نہيں کرپا رہے ہيں
.......
/169