2 دسمبر 2014 - 17:30
کشمیر: ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے جبکہ حریت کانفرنس کی جانب سے انتخابات کے دوسرے مرحلے کا بھی بائیکاٹ کیا گیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں آج ریاستی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹ ڈالے گئے جبکہ حریت کانفرنس کی جانب سے انتخابات کے دوسرے مرحلے کا بھی بائیکاٹ کیا گیاہے۔ ہندوستان میں صوبائي انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ریاست جھاڑکھنڈ کی بیس اور کشمیر کی اٹھارہ نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے۔اس موقع پر کشمیر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئےتھے۔ بعض علاقوں میں انتخابات کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے ۔حریت کانفرنس کی جانب سے جاری ایک بیان میں انتخابات کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی گئی ہے،گذشتہ روز ہندوستانی فوج نے کریک ڈاوں کرکےکئی حریت رہنماؤں کو حراست میں لے لیا تھا، ہندوستان کے زيرکنٹرول کشمیر میں پانچ مرحلوں پر مشتمل ریاستی انتخابات بیس دسمبر کو مکمل ہوں گے اور نتائج کا اعلان تیئس دسمبر کو کیا جائےگا۔

.......

/169